ڈیئر پیرنٹس!!!اپنا سافٹ ویئر اپڈیٹ کرلیں – محمد اسعد الدین




پلیز سوالات کرنے سے پہلے یہ چند باتیں پڑھ لیں ، تو آپ کی زندگی کی بہت بڑی کنفیوژن دور ہوجائے گی اور “نیچرل پیرینٹنگ“کے لیے ٹپس مل جائیں گی ورنہ ہر وقت ٹینشن ہی ٹینشن۔۔۔۔۔
پہلی بات : یہ آپ کا بیٹا بیٹی ہے، ان کے بارے میں آپ سے سوال ہوگا …..! یہ بات آپ پچیسیوں مرتبہ سن چکے ہیں اور خیر سے بھول بھی جاتے ہیں . اس لیے جب جب وقت ملے اس بات کو یاد کرتے ہیں کہ اپنے بیٹے، بیٹی کے بارے میں آپ کو جواب دینا پڑے گا اور اس بات کو ذہن سے نکال دیں کہ اس معاملے میں کوئی رعایت ، کوئی نرمی ، چھوٹ ملے گی ۔
دوسری بات : بچے کی تربیت شروع کرنے سے پہلے ، کچھ سکھانے ، سمجھانے سے پہلے اپنے آپ سے سوال کریں اور فیصلہ کرلیں کہ آپ اپنے بیٹے، بیٹی کو ”پرسکون و خوش“ دیکھنا چاہتے ہیں یا آج کل کے اسٹینڈرڈ کے مطابق صرف ”کامیاب“ بنانا چاہتے ہیں۔
تیسری بات : جو چیزیں، باتیں اپنے بیٹے، بیٹی کے لیے پسند کرتے ہیں ، پہلے ان چیزوں کو اپنی پسند بنالیں۔
چوتھی بات : جن چیزوں کے حوالے سے آپ چاہتے ہیں کہ آپ کابیٹا، بیٹی محفوظ رہیں . پہلے خود ان چیزوں سے رکیں تاکہ وہ آپ کو دیکھیں تو ان کا مائینڈ کلیئر رہے کہ ہمارے امی ابو خالی خولی ہوائی فائرنگ نہیں کرتے۔
آخری بات : اگلا بلاگ آنے تک ان باتوں کو ڈاکٹر کی صبح ، دوپہر، شام استعمال کرنے والی دوا کی طرح صبح، دوپہر، شام یاد کرتے رہیں . ورنہ بات نارمل دوا کے بجائے آپریشن تک چلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں