Home » مقابلہ کالم (2) – زوبیہ اعوان
نوک قلم

مقابلہ کالم (2) – زوبیہ اعوان

نبیؐ کا کردار، مثالی کردار

ہرگز نہیں خدا کی قسم اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بے مدد نہیں چھوڑے گا کیونکہ مہمان نوازی ، صلہ رحمی آپ کا عقیدہ ہے اور ناتواں اور سر مانا لوگوں کے آپ دستگیر اور مسکینوں کے کارساز ہیں ۔ حضرت خدیجہ کے الفاظ بتاتے ہیں کہ لوگ آپ کی روزِ اول سے سخی ، فیاض اور انسانیت نواز کے طور پر جانتے ہیں ۔

حضرت عبداللّٰہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول ؐ لوگوں میں سب سے زیادہ عطا اور بخشش کرنے والے تھے اور آپ ؐ کے وجود و کرم کی اس وقت انتہا نہ ہوتی تھی جب حضرت جبرائیل ؑ سے شرف یابی کے لئے حاضر ہوتے اور رمضان کی ہر شب حاضر ہو کر حضور ؐ سے قرآن کریم کا دور فرماتے۔ بلا شبہ رسولؐ وجودِ بھلائی میں چھوٹی ہوئی تیز ہواؤں سے بھی زیادہ تیز تھے۔

سخاوت کی تعریف :۔
علامہ سید سلیمان ندوی سخاوت کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں کہ سخاوت کے معنی اپنے کسی حق کو خوشی کے ساتھ دوسرے کے حوالے کر دیں۔ اس کی بہت سی صورتیں ہیں ؛ اپنا حق کسی کو معاف کر دینا، اپنا بچا ہوا مال کسی دوسرے کو دینا ، اپنی ضرورت کا خیال کئے بغیر دوسرے کو دینا ، اپنی ضرورت کو روک کر کسی دوسرے کو دینا ، جسم کی قوت خرچ کرنا، دماغ کی قوت خرچ کرنا۔ یہ سب سخاوت کی ادنیٰ اور اعلیٰ قسمیں ہیں۔

نبی ؐ کی عملی زندگی:۔
نبی رحمت ؐ اس جامع معنیٰ میں سخی تھے آپ کسی سائل کو رد نہ کرتے تھے- چنانچہ حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں: “ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حضور ؐ سے کسی نے مانگا ہوں اور آپؐ نے اس کو عطا نہ کیا ہو۔ چاہے آپ کے پاس وہ چیز موجود ہو یا نہ ہو ، آپ ہر سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹنے دیتے۔” محسن اعظم ؐ کی سخاوت اور بخشش لامحدود تھی- زیادہ سے زیادہ مقدار عطا کرنا آپؐ کے لیے کوئی بڑی بات نہ تھی۔ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے دیکھا کہ کہ دور دور تک بکریوں کا ریوڑ پھیلا ہوا ہے۔ اس نے آپ سے درخواست کی اور آپ نے ساری بکریاں اسے عنایت کر دیں۔ اس نے اپنی قوم میں جا کر کہا:” اے میری قوم کے لوگو! اسلام میں داخل ہو جاؤ بلاشبہ محمد اس قدر عطا فرماتے ہیں کہ فاقہ کا انہیں خوف نہیں رہتا۔”کبھی عطا و بخشش کی ایسی بارش ہوتی کہ جو کچھ ہوتا سب لوٹا دیتے اور خود فاقہ کر لیا کرتے۔ ایک صحابی کا واقعہ ہے، انہوں نے شادی کی اورطعامِ ولیمہ کے لیے گھر میں کچھ نہ تھا۔ آنحضرت ؐنے فرمایا: عائشہؓ کے پاس جاؤ اور گھر میں آٹے کی دلیا مانگ لاوُ۔ وہ گئے اور لے کر آگئے جبکہ گھر میں اس ذخیرے کے سوا کھانے کو کچھ نہ تھا ۔

ایک مرتبہ آپ ؐ کے گھر میں رات کے کھانے کے لئے صرف بکری کا دودھ رکھا تھا اور ایک غفاری مہمان آگئے ۔ آپ ؐنے مہمان داری کے طور پر سارا دودھ اس کو پلا دیا اور گھر والوں نے وہ رات فاقہ سے بسر کی ۔ سخاوت ہمارے نبی ؐ کا خاص وسف تھا ۔ آپ ؐ نے عملی زندگی کے ذریعے بھی اس کا نمونہ پیش کیا اور زبانی طور پر امت کو تاکید کی۔ آپ ؐ نے فرمایا : “سخی اللّٰہ لوگوں سے قریب ہوتا ہے اور جہنم سے دور ہوتا ہے۔” لیکن اگر یہی صورتحالہم فی زمانہ میں دیکھیں تو ہمیں افسوس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہے ۔ امیر نکالنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں مال ختم نہ ہوجائے اور اپنے دل کو سیاہ کردیتے ہیں۔اللّٰہ کی یقین کو کمزور کر دیتے ہیں تب ہی پیسے اور ہر چیز ہونے کے باوجود وہ تنگدستی اور بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایک کے بعد ایک آزمائش ان کا استقبال کرتی ہے ۔ وہی عقل پکڑتے ہیں جنہیں شعور ہو۔ آجکل تو دیکھا جائے تو لوگ انہی سے تعلق رکھتے ہیں جن سے کوئی مفاد حاصل ہو ورنہ وہ ان سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔

کسی کی مجبوری اگر سامنے آ بھی جائے تو لوگ ڈرتے ہیں کہ کہیں یہ ہم سے دست سوال نہ ہو جائے ، بہتر ہے ان سے کنارہ تیار کیا جائے۔ اسی لئے آج کا دور انتہائی تکلیف دہ ہے نفسا نفسی پھیلا ہوا ہے ۔ دعا ہے کہ اس امت کے اندر بھی وہی سوچ و بچار اور حساس شناسی کا جذبہ پیدا ہو جائے جو ہمارے محبوب محمدؐ کی اپنی ذات میں موجود تھا۔ اللّٰہ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دلوں میں وسعت پیدا ہو جائے۔

حوالہ جات :
موجودہ حالات میں سیرتِ رسولؐ کا پیغام

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。