Home » مقابلہ کالم (2) – اُمِّ شایان (فرح انوار)
نوک قلم

مقابلہ کالم (2) – اُمِّ شایان (فرح انوار)

موضوعِ ہے:۔
رُخِ مُصطُفیٰﷺ ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ
نہ ہماری بزم خیال میں، نہ دکان ِ آئینہ ساز میں

میری یہ اوقات کہاں کہ ذکر کروں میں اپنے حبیب مصطفٰی ﷺ کا، قلم کپکپاۓ جاۓ تو حق ادا ہوگا کہاں۔مقبول ہو جاۓ یارب!
جو کچھ بھی میں کردوں بیاں ……. ربنا تقبل مِنّاَ۔ربنا تقبل مِنّا۔۔آمین یا رب العالمین ……. شہادت دیتا ہے قرآن جن کی ۔اِنّٰک لعلٰی خُلُقٍ عظیمO مُحَمَّدﷺ ہیں خاتم النبیین …… سردار دو جہاں ……… یا رحمت اللعالمینﷺ

لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب
گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب
شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب

*آپ مُحَمَّد ﷺ کی فصاحت و بلاغت*مُحَمَّد ﷺ عرب بھر میں سب سے زیادہ فصیح و بلیغ زباں دان تھے-
آپ مُحَمَّد ﷺ عرب کے سب سے فصیح عربی بولنے والے قبیلہ قریش میں پیدا ہوۓ اور بنو سعد، قبیلہٕ قریش کے بعد فصیح لہجہ رکھتا تھا، آپ ﷺ کی پرورش ہوٸ۔۔یوں عربی کا بلیغ لہجہ آپ ﷺ کو ورثے میں ملا۔۔۔دوسرے مبدا فیض کی طرف سے بھی آپ کو خوش بیانی اور حسن کلام کا خصوصی ملکہ عطا ہوا تھا۔آپ ﷺ کی ایک نادر خصوصیت یہ بھی تھی کہ آپ ﷺ عرب کے مختلف قباٸل کے لب و لہجے میں بات کرسکتے تھے، اور یہاں آنے والے وفود سے ان ہی کی بولی میں گفتگو فرماتے تھے۔۔۔عربی زبان اور اس کے مختلف لہجوں پر صحابہ کرام رضی اللہ آپ ﷺ کی غیر معمولی قدرت و مہارت دیکھ کر حیران ہوتے تھے کہ آپ ﷺ نے یہ سب کچھ کب اور کہاں سے سیکھ لیا۔۔۔

آپ ﷺ کے یار غار، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک بار اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوۓ عرض کیا۔۔
ترجمہ:-”*میں سارے عرب میں گھوما پھرا ہوں اور بڑے بڑٕے فصیح لوگوں کی گفتگو سنی ہے، لیکن آپ سا فصیح میری نظر سے نہیں گزرا۔ آپ نے یہ سب کچھ کہاں سے سیکھا؟“*
آپ ﷺ نے فرمایا:- میرے رب نے میری تربیت کی ہے اور بہت ہی اچھی کی ہے“۔
ایک اور موقعے پر آپ ﷺ نے تحدیث نعمت کے طور پر فرمایا:-
ترجمہ:-”بادِ صبا میرے لیے فتح و نصرت کا پیغام لاتی ہے اور بارگاہ خداوندی سے مجھے جامع انداز میں بات کرنے کا ملکہ عطا ہوا ہے۔“

وہ دانائے سُبُل، خَتمُ الرُّسُل، مولائے کُل جس نے
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سِینا
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یٰسیں وہی طہٰ

مُحَمَّد ﷺ مُحَمَّد ﷺ مُحَمَّد ﷺ مُحَمَّد ﷺ مُحَمَّد ﷺ

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。