مسجد حرام کی پہلی تصویر




یہ مسجد حرام کی کیمرے سے لی گئی پہلی تصویر ہے جو 1880ء میں سلطنت عثمانیہ کی بری فوج کے کرنل محمد صادق نے لی تھی ۔ آپ غلاف کعبہ لانے والے مصری وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ آئے تھے اور اپنے قیام کے دوران یہ تاریخی تصاویر لیں۔یوں آپ دنیا کے پہلے فوٹوگرافر بنے جنہیں نے مسجد نبوی اور مسجد حرام کی تصاویر لینے کا شرف حاصل ہوا ۔ آپ نے 1861ء میں ایک فوجی سفر کے دوران مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کی تصاویر لی تھیں اور تقریباً 20 سال بعد آپ کو مسجد حرام کی تصاویر لینے کا بھی موقع ملا اور یوں کرنل صادق کا نام تاریخ میں امر ہو گیا۔
محمد صادق 1832ء میں قاہرہ میں پیدا ہوئے اور قاہرہ کے علاوہ پیرس میں بھی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ آپ کو سب سے پہلے 1861ء میں نقشہ نویسی کے ایک کام کے لیے مصر سے جزیرۃ العرب بھیجا گیا، جو اس وقت خلافت عثمانیہ کا حصہ تھا۔ آپ نے اپنے سفر، اس میں لی گئی تصاویر، نقشوں اور حجاج کرام کے لیے تجاویز پر مشتمل کتب بھی لکھیں آپ کا انتقال 1904ء میں قاہرہ میں ہوا۔ اللہ آپ کے درجات بلند کرے۔ آمین زیر نظر تصویر محمد صادق کی جانب سے لی گئی مسجد حرام کی کئی تصاویر میں سے ایک ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں