خاموش آواز …. ماں کو پیغام – بنتِ حسام الدین




آج کی ماں کو بتانا ہے
ماں محبت کا نام ہے
جو زندگی کو جنم دیتی ہے
اللہ نے اپنے رحم سے
وہ رحم اس کے دل میں ڈالا ہے
جو کسی اور میں نہیں ہے
اس رحم کے ذریعے
وہ اس قابل ہوتی ہے
زندگی کو جنم دینے کی تکلیف
اپنے دل میں سہتی ہے
اس دنیا میں ہر طرف
نہ دکھنے والی آگ بھڑک رہی ہے
شیطان نے اسے پھولوں سے سجا دیا ہے
ماں اپنے دل سے پوچھے
اپنے جگر کے ٹکڑے کو
جس اذیت سے جنم دیتی ہے
کیا نہ دکھنے والی آگ میں ڈالنے کو ؟
اب یہ ماں کی محبت کا امتحان ہے
کہ ان چیزوں کی بابت جانے
جو اندیکھی آگ بن جاتی ہیں
اس کا علم قرآن اور حدیث میں ہے
اب ماؤں کو کام دکھانا ہے
جگر گوشوں کو آگ سے بچانا ہے
اس کے لیئے محنت کرنی ہے
اللّٰہ کا علم حاصل کرنا ہے
ماں کی محبت کو رسوائی سے بچانا ہے
بچوں کو کامیاب کرانا ہے
اور خود بھی کامیاب ہونا ہے
دعا…… رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا . اے ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے۔ سورہ تحریم……. يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّـهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴿٦﴾ ترجمہ : ایمان والو اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر فرشتے سخت دل قوی ہیکل مقرر ہیں وہ الله کی نافرمانی نہیں کرتے جو وہ انہیں حکم دے اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں