کیا پاکستان میں ارطغرل فلاپ ہوگیا ہے؟ – ح۔ع




کیا پاکستان میں ارطغرل فلاپ ہوگیا ہے؟…… مگر کیوں ….؟ کیسے؟ لاکھوں میں ہے ریٹنگ ۔۔ پی ٹی وی کی تو قسمت چمک گئی”……جناب جو چیز جس مقصد کے لیے بنائی جائے اگر وہ مقصد پورا نہ ہو، تو وہ چیز بےکار یعنی فلاپ ہوتی ہے۔ مگر افسوس اس ڈرامے کی وجہ تخلیق ریٹنگ نہیں تھی، بلکہ اس کا تو مقصد بہت مقدس تھا۔
مسلمانوں کی نسلوں کو دجالی میڈیا کے وار سے بچانا اور نئی نسل کو تربیت کی سمت متعین کرنا۔ مگر ہم نے تو بس اس سے عشق چن لیا ہے اور شعر و شاعری شروع کردی… ترک خواتین کی خوب صورتی ہم کو متاثر کر گئی … انکی تلوار بازی اچھی لگ گئی … میمز بن گئیں۔ لیکن جو motivation اس ڈرامے میں دی گئی … وہ کہاں ہے … لوگ پانچ سیزن پورے پورے دیکھ چکے ہیں لیکن اس ڈرامے نے انکی انفرادی اور اجتمائی زندگی پر کیا اثرات مراتب کئے ؟؟؟ کیا اس ڈرامے اللہ اور بندے کا جو تعلق دکھایا گیا ہے ویسا دیکھنے والوں کا بنا؟ وہ اپنے معملات میں کھرے اور سچے نکلے؟ وفاداری کا معیار بلند ہوا ؟ اپنی زندگیوں کو کتنا بدلا ؟ کرداروں کے نام کی ids بنانے سے زیادہ انکے اوصاف اپنے اندر پیدا کریں …
انکے ہتھیار نہیں انکے کردار کی خصوصیات دیکھیں اور انکو اپنائیں۔ اسکے ٥ سیزنز میں بڑی خوب صورتی سے دین کی تبلیغ اور ذھن سازی کی گئی ہے … اور اسی سے انکی زندگیوں انہی اوصاف سے سنورتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ریٹنگ بڑھانے سے اسکا مقصد پورا نہیں ہوگا … آپ کے ویسا بنے سے اس ڈرامے کا اصل مقصد پورا ہوگا۔ ڈرامے کی روح کو سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں