کراچی: لیاری میں چھ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی




کراچی: کھڈا مارکیٹ لیاری میں چھ منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے مزید زخمیوں کو نکالنے کا امدادی کام جاری ہے۔

کراچی: گلبہار میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے متاثرین کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق نیا آباد گلی نمبر چار میں عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں اور رینجرز سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے سے ابھی تک ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جب کہ چار زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

کراچی میں آتشزدگی:50سے زائد باڑے جل گئے، درجنوں جانور جھلس کر ہلاک

ہم نیوز کے مطابق علاقہ مکینوں کا خدشہ ہے کہ عمارت کے ملبے میں ابھی کئی افراد دبے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ امدادی اداروں کے رضاکار اہل محلہ کی مدد سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے رہائشی عمارت کے گرنے کا فوری طور پر سخت نوٹس لیا ہے۔

کراچی: گلبہار میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس کے فوری بعد اس ضمن میں متعلقہ حکام رپورٹ پیش کریں۔

The post کراچی: لیاری میں چھ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں