گریجویشن کرنے پر یوٹیوب کی ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد




لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے معروف اکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے پر یوٹیوب نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب نے اس موقع پر نوبل انعام یافتہ کی جانب سے طلبا کے نام خصوصی پیغام بھی چلادیا۔

یوٹیوب نے اپنے پیغام میں کہا “آپ کو گریجویشن مبارک ہو۔ ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ ہم آپ کے کہے ہوئے الفاظ شیئر کررہے ہیں اور تعلیم کے حوالے سے آپ کو سال 2020 کا نہ رکنے والے ممبر کے طور پر منائیں۔”

https://platform.twitter.com/widgets.js

خیال رہے کہ ملالہ یوسف نے برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات بطور اہم مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کرلیا۔ ملالہ یوسفزئی نے 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ نے سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو دہائی کی مشہور ترین نو عمر ٹین ایجر قرار دیا تھا۔

اقوام متحدہ نے اپنے جائزہ رپورٹ میں ملالہ یوسفزئی کو یہ اعزاز سال 2012 کے دوران بچیوں کی تعلیم پرکام کرنے پر دیا تھا۔

خیال رہے کہ سال 2014 میں ملالہ یوسفزئی  نے کم عمر ترین نوبل انعام جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔

تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی باہمت پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام 2014ء میں جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کشمیریوں کے حق کیلئے میدان میں آگئیں

ملالہ یوسفزئی اکتوبر 2012ء میں اس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب اسکول سے گھر جاتے ہوئے سوات میں طالبان شدت پسندوں نے انھیں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

ایک گولی اُن کے سر میں بھی لگی، ملک میں ابتدائی علاج کے بعد اُنھیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں صحتیابی کے بعد نہ صرف  اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ملالہ فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے لیے بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

The post گریجویشن کرنے پر یوٹیوب کی ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں