خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 521 متاثر




پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ صوبےمیں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 610 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار527 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3631 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 521 متاثر appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں