سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی




کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1748 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 41303 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں 1408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 33031 ہوگئی۔ کراچی میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 12 اموات ہوئیں۔ کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد 576 ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 172 ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 317 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 35 ہزار اٹھارہ مریض صحتیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 41 ہزار 303 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 39 ہزار 555، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار چھ، بلوچستان میں 6 ہزار 788، اسلام آباد میں 5 ہزار 785، آزادکشمیر میں 412 اور گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 773 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 679، خیبر پختونخوا میں 587، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ تیس ہزار 453 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

The post سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں