’ کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں 5 مزید اسپتال قائم کریں گے ‘




کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نےاعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں 5 مزید اسپتال قائم کرے گی۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخرتک 800 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ قائم کردیئےجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 140 بیڈز پرمشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کی سہولت رواں ماہ کے آخر تک مہیا کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی کےآخرتک 210 وینٹی لیٹرز کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 707 ہو گئی، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد41 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد41ہزار303ہوگئی ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار745نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے اس وقت 466 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور 71 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 32ہزار807 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران750 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات

مرتضی وہاب نے بتایا کہ جو لوگ خود کو آئسولیٹ کر رہے ہیں اور زیادہ آرام کر رہے ہیں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بزرگ بچے خاص طور پر احتیاط کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 172 ہو گیا ہے۔

The post ’ کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں 5 مزید اسپتال قائم کریں گے ‘ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں