مہنگائی کا آسان علاج – صائمہ نجم




آج کل پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے ….. جسکا تمام تر بوجھ گھوم پھر کرعوام کے ناتوان کندھوں پرہی آنا ہوتا ہے . اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے. جسے چاروناچار عوام ہی کو برداشت کرنا پڑتا ہے .
خصوصاً غریب عوام جسکا ذریعہ معاش ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہے…… کچھ چیزیں تو ایسی ہیں جن کا استعمال چھوڑا نہیں جاسکتا ، جیسے آٹا پٹرول وغیرہ لیکن کچھ مہنگی چیزیں جنہیں اگر اونچا طبقہ کچھ عرصہ کے لئے خریدنا چھوڑ دے تو قیمتیں آسانی سے نیچے آسکتی ہیں اور غریب بھی اسکو آسانی سے خرید سکتا ہے …… کیونکہ اصل میں ان کی قیمتیں زیادہ نہیں بلکہ ایک بڑا مافیا درمیان میں اسکا فائدہ اٹھا کر سارا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈال دیتا ہے. پی آئ اے کارکرگی کی خرابی کی وجہ سے خسارے میں جا رہی تھی جسکی وجہ سے اس نے اپنی قیمتیں کم کر دیں .
جسکے مقابلے میں دوسری ایرلاین نے اپنی قیمتیں اس سے بھی کم کر دیں یہ قیمتوں کی کمی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ عوام ایک بڑی طاقت ہے….. جو اگر ملکرکسی بات پر ڈٹ جاے تو ایسے تمام مافیا کو آسانی سے شکست دی جا سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں