یوم تحفظِ ختم نبوۃ – طیبہ حمید




آج کی تاریخ پاکستان کی سر زمیں کی سنہری اور خوبصورت تاریخ ہے . آج کی تاریخ میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ۔ اس کے بعد اس زمیں اور اہل زمیں نے سازشوں کے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اہل پاکستان کچھ بھی ہو محمد رسول اللہ پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
آپس میں اس بستی کے لوگوں کے ڈھیروں ڈھیر اختلافات ہوں ، لیکن خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے سب اکٹھے اور انکے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں . اہل پاکستان اس وجہ سے اللہ نے اس بستی کو قائم رکھا ہوا ہے کیونکہ یہاں محمدرسول اللہ کے دیوانے ہیں کسی بھی طرح وہ رسولاللہ کے بارے کوئی نازیبا بات برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہر لمحہ وہ نبی پاک پر اپنا مال اپنی جان اپنی اولاد اور اپنے والدین قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ۔۔۔جو یہ دعویٰ کرتا ہے جھوٹ اور کذاب ہے ۔ جھوٹے پر اللہ فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے . نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے بعد تو کوئی یہ دعویٰ نبوت کرے پھر مسلم سے یہ مطالبہ کرے کہ اسمیں برداشت ہونی چاہیے ۔۔۔۔۔یہ غیر اخلاقی مطالبہ ہے .
دنیا میں کافر ہیں لیکن بدترین کافر قادیانی ہیں ۔۔۔۔ بعض لوگوں کے دل ان کے لئے نرمی محسوس کرتے ہیں اور پھر ان کی زبان اسکا اظہار کرتی ہے انھیں اپنے دل کر ٹٹول لینا چاہیے اس پہلے کہ وقت گزر جائے انھیں سوچ لینا چاہیے سچ اور جھوٹ ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے ۔۔۔۔۔ رسول اللہ سے محبت کرنے والا دل کبھی قادیانیوں کے لئے نرمی محسوس نہیں کر سکتا . ایک لمحہ کے لئے کوئی کسی کے والد بھائی باپ بہن کو گالی دے تو کیا محسوس ہوتا ہے کیا وہ فرد اس سے بات کرنا پسند کرتا ہے ۔۔۔۔۔بلکہ مارنے مرنے پر جاتا ہے کیوں ایسا ردعمل ہوتا ہے اس لئے کہ وہ اپنے پیاروں سے محبت کرتا ہے . اور رسول اللہ سے محبت تو مسلمانوں کی رگ رگ میں ہے وہ کیسے نجس اور ناپاک کو اہمیت دے سکتے ہیں .
اللہ ! ہمیں مسلم کی حالت میں موت آئے اے اللہ ہم تیرے محبوب سے محبت کرتے ہیں اے مالک تو ہم سے راضی ہو جا ……… اے مالک ہمیں ان لوگوں میں شامل کیجئے جو نبی پاک کی شفاعت کے حقدار ہیں . اے اللہ ہمیں قیامت کے دن نبی پاک کے ساتھ اٹھائیے گا نبی پاک کی
حدیث مبارک ہے جو جس سے محبت کرتا ہے قیامت کے دن اسکے ساتھ اٹھایا جائے گا ………!
اے اللہ میں میرے والدین میرے بچے اور اہل پاکستان گواہ رہیے گا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں ہمیں قیامت کے دن نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اٹھائے گا . اے مالک تو مہربان ہے تو رحم کرنے والا ہے اے مالک اس بستی کے لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیوانے ہیں اے اللہ نبی پاک کے ساتھ ان کی محبت قبول فرما . اور اس بستی کے لوگوں پر رحم فرما انھیں عزت اور مرتبے والا بنا . اے مالک دنیا اور آخرت میں امتی کی حثیت سے کامیاب فرما آمین ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں