Home » مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب ۔ سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ
پاکستان

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب ۔ سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ

” میرے نزدیک سقوطِ مشرقی پاکستان کا بنیادی سبب یہ ہے کہ جس اسلام اور اسلامی قومیت کے تصوّر پر پاکستان بنا تھا ، قیامِ پاکستان کے بعد اوّل روز سے ہی اس کو طاقت پہنچانے اور مضبوط کرنے سے گریز ہی نہیں کیا گیا ، بلکہ اس کی جَڑوں کو روزبروز کمزور کیا جاتا رہا اور دشمنوں کو اس کا پورا موقع دیا گیا کہ وہ باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ اُس کو کاٹتے رہیں ۔

مشرقی پاکستان میں خود ہندو کافی تعداد میں موجود تھے اور اچھے خاصے طاقتور تھے ۔ اُن کو پاکستان کا بننا سخت ناگوار تھا اور وہ اس کو ختم کرنے کے کسی مناسب موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتے تھے ۔ مسلمانوں کے جدید تعلیم یافتہ طبقہ میں ان کے بہت سے شاگرد موجود تھے ۔ ان کے ذہن ہندو استادوں کی تعلیم اور ہندو مصنفین کے بنگلہ لٹریچر سے پوری طرح متاثر تھے ۔ہندوستان بھی یہ جانتا تھا کہ مشرقی پاکستان , پاکستان کا کمزور ترین حصہ ہے اور وہاں اس دو قومی نظریے کو، جس پر پاکستان بنا ہے ، زیادہ آسانی کے ساتھ زَک پہنچائی جا سکتی ہے ۔ اس غرض کے لئے قیامِ پاکستان کے بعد ہی کلکتہ سے ایسا لٹریچر بارش کی طرح برسنا شروع ہُوا جو اس نظریے کی بیخ کنی کرنے والا تھا ۔

ان سب لوگوں کی کوشش یہ تھی کہ بنگالی زبان کی بنیاد پر , مسلمان بنگالی اور ہندو بنگالی کو ملا کر ایک قوم بنایا جائے اور اس کے اندر غیر بنگالی مسلمانوں اور مغربی پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر پھیلا دیا جائے ۔ پاکستان کے حکمرانوں نے ایک دن بھی اس ابھرتے ہوئے خطرے کو محسوس نہ کیا اور نہ اس کے تدارک کی کوئی فکر کی ۔ درسگاہوں میں ، صحافت میں اور وسائل نشرواشاعت میں یہ زہر مسلسل پھیلتا رہا ، مگر ہمارے کرم فرماؤں نے نہ تعلیم کے نظام کی اصلاح کی ، نہ یہ دیکھا کہ درس گاہوں میں کیسے اُستاد درس دے رہے ہیں ۔ نہ اس بات کا کوئی نوٹس لیا کہ طلبہ کی کیسی کھیپ ان سے تیار ہو کر نکل رہی ہے ۔

نہ ان خیالات کی اشاعت سے کوئی خطرہ محسوس کیا جو ہندو زدہ بنگلہ لٹریچر اور بنگالی قوم پرستی کو ہَوا دینے والی صحافت کے ذریعے پھیل رہے تھے.”

عصرِ حاضر میں اُمّتِ مسلمہ کے مسائل

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。