کورونا وائرس، بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو آج واپس لایا جائے گا




اسلام آباد: بنکاک ائر پورٹ پر پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت اوورسیز کے مطابق بنکاک میں پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج رات 8 بجے وطن واپس لایا جائے گا جبکہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا کا نظام مفلوج ہوچکا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہیں۔ ملک کے تمام ائر پورٹس پر انتظامات بھی مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے10 اموات، 1296متاثر

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی وبا سے 27 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور تقریباً 6 لاکھ افراد متاثر ہیں۔ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی ہے جہاں اب اموات 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ اسپین میں بھی اموات کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔

The post کورونا وائرس، بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو آج واپس لایا جائے گا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں