میر پور آزاد کشمیر میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق




میرپور: آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آ گئے۔

ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ چند روز قبل برطانیہ سے آنے والے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے متاثرہ شخص کے والدین کے کورونا ٹیسٹ  مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 سے بڑھ گئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 557، سندھ میں 469، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 133گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 جبکہ آزاد کشمیر میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: مشتبہ میتوں کو غسل دینے پر ایدھی کا سردخانہ اور غسل سروس بند

وائرس سے پنجاب میں پانچ، خیبرپختونخوا میں چار جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مجموعی کیسز میں سے 25 صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ سات کی حالت نازک ہے۔

The post میر پور آزاد کشمیر میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں