کورونا وائرس، پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے دائر درخواست مسترد




اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معاملے نے سماعت کی اور حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے۔ اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپس میں تقسیم آپ کے اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے۔  چیف جسٹس نے مفاد عامہ کے تحت درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کی جانب سے التوا کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی کی تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی ۔

دائر کردہ درخواست میں زائرین کی آمد میں زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی بھی استدعاکی گئی تھی جبکہ عدالت نےگزشتہ سماعت پروفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

The post کورونا وائرس، پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے دائر درخواست مسترد appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں