سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی




کراچی: سندھ میں زیر علاج کورونا وائرس کے مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق دو مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: 70 سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صحت یاب مریضوں نے خود کو آئیسولیشن  میں رکھا۔

دوسری جانب کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ پویس کے مطابق کراچی میں 23 سے 31مارچ تک 1305 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مجموعی 503 مقدمات درج ہوئے۔

The post سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں