ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کیلئے دائر درخواست خارج




اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے زائرین کو واپس پاکستان لانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ پارلیمنٹ اور ایگزیکٹیو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح کا مسئلہ ہے اور عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے ؟ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا سے پاکستان میں 26 اموات، 2039 متاثر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کسی بھی تنازعہ میں نہیں پڑے گی اس لیے درخواست مسترد کرتے ہیں۔

The post ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کیلئے دائر درخواست خارج appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں