دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ




اسلام آباد: حکومت نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بہت سےپاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

شاہ محمود نےبتایا کہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبا کوواپس لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے  4سے 11 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا توکراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔

The post دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں