کورونا سے پاکستان میں35 اموات،2450 افراد متاثر




اسلام آباد: محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 35 افراد ہلاک اور2450 متاثر ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 920، سندھ 783، خیبرپختونخوا 311، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں190 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب 11، پنجاب11،خیبرپختونخوا9، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 126 افراد صحت یاب ہوئے۔

بیس ہزار 813 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، متاثرہ افراد میں 72 فیصد بیرون ممالک سے آئے۔ اٹھائیس فیصد مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں 414 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں  6 ہزار 335 بیڈ ہیں۔ ایک ہزار 122 متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں کورونا وائرس سے متاثرہ 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق 8 ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔

عمران خان نے  پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

وفاقی حکومت نے غریب خاندانوں کو12 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک میں خوراک کی قلت سے نمٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ملک کے تمام صوبوں کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہیں اور ٹرین سروس بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔

The post کورونا سے پاکستان میں35 اموات،2450 افراد متاثر appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں