احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے، ثانیہ نشتر




اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ درخواستوں پر پروگرام میں توسیع کرسکتے ہیں،احساس کفالت پروگرام کی خواتین کو 3ماہ کے 12ہزار روپے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، صوبے اپنے بجٹ میں سے بھی مستحق افراد کی مدد کریں گے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب 7 لاکھ اورسندھ ڈھائی لاکھ اپنے بجٹ میں سے دےگا، ہنگامی کیش کیلئےشناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی کیش سےچاروں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیربھی مستفید ہوں گے، اس کیلئے جانچ پڑتال کا موثر طریقہ کار بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی کیش مرد کے نام پر جاری کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کی معاونت سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، ایف بی آر اور دیگراداروں سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

The post احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے، ثانیہ نشتر appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں