پنجاب: مستحق افراد کو 3ماہ کی مالی امداد ایک ساتھ دینے کا فیصلہ




لاہور: پنجاب حکومت نے مستحق افراد کو 3 ماہ کی مالی امداد ایک ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 25 لاکھ مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

‘پنجاب میں 18ہزار 269 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے’

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں،انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے،وزرااور مشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین میں ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔

The post پنجاب: مستحق افراد کو 3ماہ کی مالی امداد ایک ساتھ دینے کا فیصلہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں