’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا ‘




اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے،مزدور طبقےسے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کے سوا تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا، تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے،یہ پیکیج عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا ، تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔

The post ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا ‘ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں