احساس پروگرام کے تحت مالی امداد آج شروع کی جائے گی




اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو مالی امداد آج سے فراہم کی جائے گی۔

احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر کا اس بابت کہنا ہے کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

مستحقین تک امداد پہنچانے کے عمل میں تیزی لانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے پلان ترتیب دیا ہے۔

معاون خصوصی نوجوانان  عثمان ڈار نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کچھ روز میں ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کرے گی۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ احساس اسکور کارڈ کے معیار پر پورا اترنے والوں کی فوری مدد ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 58 افراد جاں بحق، 4072 متاثر

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔

The post احساس پروگرام کے تحت مالی امداد آج شروع کی جائے گی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں