عراق میں پھنسے136پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے




اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

پرواز پی کے 9814 کے ذریعے 136 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی۔

بلال نامی مسافر کوجسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پرپمز منتقل کردیا گیا جب کہ دیگر 135 مسافروں اورعملے کے 11ارکان کو ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مسافروں اور پی آئی اے کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے۔ ٹیسٹ منفی آنےوالے مریضوں افراد کوگھرجانے کی اجازت دی جائے گی۔

عراق کے مختلف شہروں سے 136 پاکستانی بغداد میں جمع ہوئے ہیں جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔ دوسری ترجیح  وہ پاکستانی ہیں جنکے ویزہ ایکسپائر  ہو چکے ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبہ کوواپس لانا ہے۔

The post عراق میں پھنسے136پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں