پاکستان میں کورونا سے63اموات، 4322افراد متاثر




اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 63 افراد ہلاک اور 4322متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2171مریض ہیں۔ سندھ 1036اور خیبرپختونخوا میں560کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں 212اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں102مریض موجود ہیں۔

گلگت بلتستان میں213 اور آزاد کشمیر میں 28افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے572مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس  سے سندھ میں 20، پنجاب17، خیبرپختونخوا20، اسلام آباد1، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 56فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 44 فیصد مقامی ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 2737 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر44896 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔  پاکستان میں کورونا کے 31مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 328 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 17884 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا سے63اموات، 4322افراد متاثر appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں