کورونا، وزیراعظم کا آن لائن کھلی کچہریوں کا فیصلہ




اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر آن لائن کھلی کچہریوں کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کیے ہیں جن کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر آن لائن کچہریوں کی اجازت ہو گی۔

ہدایت نامہ کے مطابق سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی، ویڈیو کانفرنس کا استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یکم مئی کے بعد کورونا کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چار پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔

The post کورونا، وزیراعظم کا آن لائن کھلی کچہریوں کا فیصلہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں