پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جنوبی افریقہ روانہ




اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ مسافروں کو لے کر جنوبی افریقہ روانہ ہو گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 مسافروں کو لے کر روانہ ہوا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا کہ جہاز کو ٹیک آف سے پہلے اسپرے کیا گیا اور  مسافروں کے سامان پر بھی اسپرے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر برطانیہ روانہ ہوئی تھی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 319  مسافر پرواز پی کے 9785  کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

ترجمان  پی آئی اے نے کہا کہ ہیلتھ ڈیسک پر مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی گئی.

انہوں نے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ سے پہلے اور مسافروں کے سامان پر بھی  اسپرے کیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت پی آئی آے کو دی تھی۔

The post پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جنوبی افریقہ روانہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں