بلوچستان حکومت میں ایک بار پھر اختلافات




کوئٹہ: بلوچستان حکومت میں اختلافات ایک بارپھر سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 وزرا نے اپنے استعفوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے والے ناراض وزرا میں مٹھاخان، نورمحمد، سردارمسعود لونی اور محمد خان طور شامل ہیں۔

اس سے پہلے بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیرسردارسرفرازڈومکی استعفیٰ دے چکے ہیں

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وزرا کو نظرانداز کرنے پر اختلافات شروع ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی اے پی اور پی ٹی آئی میں معاملات طے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض وزرا سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بی اے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان کے تحفظات دور کیے جائیں گے،

رابطہ کرنے پر ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ وہ ابھی استعفوں کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔

The post بلوچستان حکومت میں ایک بار پھر اختلافات appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں