کامیاب جوان پروگرام:وزیراعظم نےرقم میں اضافے کی منظوری دے دی




اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دی جائے گی۔ رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی۔

رقم پرواجب الادا سود کی شرح بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں۔ لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ہم ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

The post کامیاب جوان پروگرام:وزیراعظم نےرقم میں اضافے کی منظوری دے دی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں