بلوچستان میں کورونا کے مزید 5 کیسز رپورٹ




کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 5 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صوبے بھر سے مزید45 رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں سے 5 مثبت اور40 منفی آئے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاوُن سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے سے متفق ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

The post بلوچستان میں کورونا کے مزید 5 کیسز رپورٹ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں