وزیراعظم کا دنیامیں کورونا سے پاکستانیوں کےانتقال پراظہارافسوس




اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےدنیا بھر میں کورونا وائرس سے پاکستانیوں کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جاں بحق کئی پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے۔وزیراعظم نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کےخلاف لڑنے والے افراد کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگوہوں۔ وطن سے دورپاکستانی ہماراثاثہ ہیں اور ہمیں ان پرفخرہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ سے ملکی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں اوروطن سے دور پاکستانیوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرسکتے۔

The post وزیراعظم کا دنیامیں کورونا سے پاکستانیوں کےانتقال پراظہارافسوس appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں