پاکستان میں کورونا سے143افراد جاں بحق، 7481متاثر




اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 143 افراد جاں بحق اور7481 متاثر ہوئے ہیں جب کہ44 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس سے ملک میں مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3391کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائر س کے 2217 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1077، بلوچستان 335 اورگلگت بلتستان میں 250 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد 163اورآزادکشمیرمیں48 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 50 اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ 47، پنجاب37، بلوچستان5 اورگلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1832 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مقامی سطح پرکورونا وائرس کے55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔

ملک کے 588 اسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے1446مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس،  سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے143افراد جاں بحق، 7481متاثر appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں