اسلام آباد: ایک ہی گھر کے سات افراد کورونا کا شکار





اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی گھر کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایف 7 مرکز میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔

حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ تین روز قبل خاندان کے سربراہ کی وفات ہوئی تھی جس کے بعد متوفی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بیرون ملک سے آنیوالوں پر چار ارب خرچ نہیں کرسکتی، ڈی سی

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کونٹیکٹ ٹریسنگ پر اُن کے بیٹے اور دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال تمام افراد کو اندر کورنٹائن کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور ٹریسنگ جاری ہے۔

The post اسلام آباد: ایک ہی گھر کے سات افراد کورونا کا شکار appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں