عوام کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ





حیدر آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو بےروزگار نہیں ہونے دیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےاحساس پروگرام کےلیے 144 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو لاک ڈاؤن سے  بےروزگاری اور غربت بڑھنے کاخدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ پورا ملک کہہ رہا ہے لاک ڈاؤن سے متعلق جو وزیراعظم نے کہا وہ درست تھا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم  پر منفی بیانات دینے سے گریز کرنی چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو راشن تقسیم کی نگرانی کو سخت کرنا چاہیے، اگر لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے تو نظر بھی آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں تراویح اور نماز کی ادائیگی علما، نمازیوں اور انتظامیہ کے تعاون سے مشروط  ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران اسماعیل کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا‘

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  نے پہلے ہی کہا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا تو بیروزگاری بڑھے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت مشاورت کےساتھ لاک ڈاؤن کو نرم کرنا چاہتی ہے۔

The post عوام کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں