نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انکوائریز کی منظوری دے دی




اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹیو بورڈ نے چھ انکوائریز کی منظوری دے دی ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کے خلاف انکوائری فیڈرل انویسٹی گیشن بیورو (ایف بی آر) کو بھجوانے سمیت میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب پی ایس او میں کرپشن کی انکوائری کرے گا

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کے خلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق میڈیکل انچارج سول اسپتال کراچی و دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، نیب

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کا ایمان، کرپشن فری پالیسی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

The post نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انکوائریز کی منظوری دے دی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں