حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے دی




اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر تجارت رزاق داوَد نے ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی تصدیق کر دی۔ ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی اجازت وزارت صحت کی وضاحت کے بعد دی گئی۔

سرجیکل اور این 95 ماسکس کی برآمد پر پابندی بدستور رہے گی جبکہ ٹیکسٹائل ماسکس کی برآمد میں مشکلات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10513 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے742کیسز رپورٹ ہوئے اور 15مریض جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ4590مریض ہیں۔ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا1453، بلوچستان552، گلگت بلتستان290، اسلام آباد204 اور آزادکشمیرمیں 51مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، فنڈ کی پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 83 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 69، پنجاب میں58، بلوچستان 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر نیاز احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کورونا کنٹرول فنڈ میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کا کہنا کہ پاکستانی قوم مشکل حالات میں بھی ہر چیلنج پر پورا اتری ہے، آزمائش کے وقت مدد کرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں جگہ اجر ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ محروم معیشت طبقات کے لیے مدد کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے جبکہ مخیرحضرات، کاروباری شخصیات اور دیگر افراد دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔

The post حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے دی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں