پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی




لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگرسرکاری حکام پر ہو گا

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے جبکہ سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پرسختی سے کاربند رہنا ہو گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے زیادہ وسائل فراہم کریں۔ گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، کلوروکوئین کا ازخود استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945، خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656، اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 89 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 75، پنجاب میں73، بلوچستان 10، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,755 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  ملک بھر میں اب تک ا لاکھ 38 ہزار147 ٹیسٹ لیےجاچکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

The post پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں