وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عثمان بزدار




لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اپنے بیان میں حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وبا کے دنوں میں بھی سیاست سے باز نہیں آئی، ان کے رہنما قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کا رویہ روٹی کی بجائے کیک کھانے کا مشورہ دینے والی ملکہ جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح عوام کو کورونا سے بچانا ہے، باقی معاملات چلتے رہیں گے،خود کو احتساب کیلئےپیش نہ کرنے والے دوسروں کو انصاف کا لیکچردے رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے کٹہرے میں خود کو آتا دیکھ کر سابق حکمران خوفزدہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے قوم کو مضبوط ہیلتھ سسٹم نہ دے سکے، سابق حکمران اپنے دور میں تجربے اور ڈرامے رچاتے رہے۔

The post وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عثمان بزدار appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں