کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق




کراچی: کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا واءرس کی تصدیق کے بعد اسپتال کی ایمرجنسی کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں موجود تمام عملے کو قرنطینہ کی ہدایات کر دی گئیں۔

عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق ایمرجنسی کو ڈس انفکیشن اسپرے کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور دیگر طبی عملے کے 10 افراد کو بھی ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل گلشن حدید میں الخدمت اسپتال کے ایم ایس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کے اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہوئے خود بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔

انکے ساتھیوں کا کہناہے کہ ڈاکٹر عبد القادر سومرو بزرگ تھے مگر نوجوانوں کے سے جذبے کیساتھ کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے اسی مرض میں مبتلا ہو کر چل بسے۔

The post کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں