قرضوں سے نجات کا معاملہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ




اسلام آباد: پاکستان نے قرضوں سے نجات کے معاملے پر اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کےنتیجے میں قرضوں کےمسئلے کا حل تلاش کرنےکیلئےمشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متعدد عالمی رہنماوَں سےرابطہ کر کے اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےقرضوں سےنجات کی اپیل کوعالمی سطح پر سراہا گیا ہے، صدرجنرل اسمبلی اورسماجی کونسل کےسربراہ نے وزیراعظم کی اپیل کی تائید بھی کی ہے۔

The post قرضوں سے نجات کا معاملہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں