سندھ میں آج 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص





کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس کے  341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: گنجائش سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

اجلاس کے دوران سندھ کابینہ نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

بریفنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج مزید 4 کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 3 ہزار 946 مریض زیرعلاج اور 24کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 2 ہزار 705 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں۔

کابینہ کو بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ضلع شرقی میں 90، جنوبی میں 50 اور کورنگی میں 40 میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملیر میں 30، ضلع وسطی 20، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں 12 بارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ خیرپور میں 23، گھوٹکی 8، سکھر میں 4 اورمٹیاری 2 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: فروٹ چاٹ، سموسے اور پکوڑے کے اسٹال لگانے پر پابندی

مراد علی شاہ نے بتایا کہ مریضوں کے بڑھنے کی باعث ہم بستر بڑھار ہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بسترے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600 اور گڈاپ اسپتال میں 150 بستروں کا اضافہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنبہ گوٹھ اسپتال 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 100 بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر ہر ضلع میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post سندھ میں آج 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں