لاہور: شہریوں کی سہولت کیلیے ماڈل بازار قائم




لاہور: ماہ مبارک میں عوام کی سہولت کے لیے قائم کیے جانے والے رمضان بازار تو نہیں لگے البتہ انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں  میں دس ماڈل بازار قائم کیے ہیں۔

لاہور میں قائم ماڈل بازاروں میں انتظامیہ نے اکیس اشیاء و خورونوش پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت بہترین سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بازاروں میں اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ فاصلہ رکھیں کورونا سے لڑنا ہے۔

عام مارکیٹ میں آلو ستر روپے فی کلو جب کہ یہاں پچاس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

پیاز عام بازار میں ستر جب کہ ماڈل بازار میں سینتالیس روپے، بینگن تیس، بھنڈی مارکیٹ میں ایک سو چالیس جبکہ یہاں نوے روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ماڈل بازاروں کے بارے میں شہری کہتے ہیں کہ روزے میں ایک ہی جگہ سے معیاری اور بارعایت اشیاء کی خریداری کررہے ہیں۔

ماڈل بازار میں داخل ہونے سے پہلے انتظامیہ عوام کے ہاتھ سینٹائز کروارہی ہے جب کہ سوشل ڈسٹینسنگ کیلئے تمام سٹالز پر تین تین فٹ کے فاصلے پر دائرے لگائے ہیں۔

ماڈل بازار میں تمام دکانداروں کو ماسک اور گلووز پہننے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

ہر ماڈل بازار میں ایک سو بیس دکانیں جبکہ پچاس اسٹالز لگائے ہیں جو عید تک برقرار رہیں گے۔

The post لاہور: شہریوں کی سہولت کیلیے ماڈل بازار قائم appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں