رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ بھی کورونا کا شکار




کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ کے افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالرشید کی فیملی کے 8 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اہل خانہ کے مطابق عبدالرشید کے 3 بچوں، 2 بہنوں، بیوی اور والدہ میں کورونا وئرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق عبدالرشید کے خاندان کے 21 دیگر افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

The post رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ بھی کورونا کا شکار appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں