فلائی دبئی کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی




اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فلائی دبئی کو ملتان ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

دبئی سے خصوصی پرواز یکم مئی کو 200 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر ملتان پہنچے گی۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ فلائی دبئی کا طیارہ ملتان سے کارگو لے کر دبئی روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز برطانیہ روانہ

فلائی دبئی نے خصوصی پرواز کی ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے درخواست دی تھی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شہر ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے702 30 اپریل کی رات مانچسٹر سے ریاض پہنچے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پرواز پی کے702 میں 250 سےزائد مسافراسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جو یکم مئی کواسلام آباد پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  قومی ائر لائن (پی آئی اے) دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: آج خصوصی پرواز 180 پاکستانیوں کو لے کر پہنچے گی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 3 پروازوں کے ذریعے 800 سے زائد پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے جبکہ پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے براستہ دبئی 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی۔

پی آئی اے خصوصی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی جبکہ پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی۔

The post فلائی دبئی کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں