فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا





کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی مثبت آگیا ہے۔

گزشتہ روز فیصل ایدھی نے دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل ایدھی میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے سماجی کارکن فیصل ایدھی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اب چند روز بعد ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔

فیصل ایدھی ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔’

یہ بھی پڑھیں: سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خیال رہے کہ ہم نیوز کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا کا پہلا ٹیسٹ مورخہ20 اپریل کو ہوا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔  ٹیسٹ سے پہلے فیصل ایدھی کو ہلکے بخار اور نزلے کی شکایت تھی۔

فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیصل ایدھی کی طبیعت بالکل ٹھیک بتائی جا رہی تھی۔

ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی تو فیصل ایدھی اسلام آباد میں ہی موجود تھے جہاں انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹرز نے فیصل ایدھی کو اسلام آباد ہی میں قیام کا مشورہ دیا تھا۔

قبل ازیں فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کے نتیجہ منفی آیا۔

The post فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں