کورونا وائرس سے پاکستان میں 358 اموات، 16 ہزار 117 افراد متاثر





اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 358 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 117 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 کیسز اور 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 53، خیبرپختونخوا 2313، بلوچستان 978، اسلام آباد 313، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 105 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 112، پنجاب میں 103، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 8 ہزار 249  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 74 ہزار 160 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

The post کورونا وائرس سے پاکستان میں 358 اموات، 16 ہزار 117 افراد متاثر appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں