بھارت نے 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ




اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور اشتعال انگیزی پربھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اقلیتوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے اور بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ  بھارت نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام بھی مسلمانوں پر عائد کیا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ رواں سال 919 بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان طبی سامان اور ماہرین کے ساتھ تعاون پر چین کا مشکور ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

The post بھارت نے 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں