ہمارے پاس زیادہ وسائل نہیں، بلاول کی وفاق سے مدد کی اپیل




کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، بتایا جائے وفاقی حکومت نے آج تک کیا کیا ہے؟

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ہر وقت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اس وزیراعلیٰ سے کوئی نہیں پوچھتا کہ جو کہتا ہے کورونا کیسے کاٹتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں میرے صوبہ کو نشانہ بناتے ہیں،وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش سبوتاژ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں لڑنا ہے، میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت بھی عمران خان ہے۔ وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی۔

ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں،400طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا اور کورونا وائرس سے پاکستان میں 9ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سےزیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا، حکومت پاکستان کو دیہاڑی دار طبقے اورطبی عملےکیلئے عملی اقدام کرنے چاہیں۔

ڈاکٹر،نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف سے کم تنخواہ پر کام لے رہے ہیں، صوبائی سطح پر ہماری ضروریات پوری کی جائیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز کو تیاری کے ساتھ بھیجنا ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی حکومت نےاپنی نالائقی اورنااہلی سےصوبائی حکومتوں کونقصان پہنچایا ہے۔

ملک کے غریب عوام کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے، پہلےدن سےوزیر اعظم روزانہ اجرت والوں کا ذکرکرتے ہیں،لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے ہمیں ایک روپیہ تک نہیں ملا۔

صوبائی حکومت 90فیصد کام خود کررہی ہے، بتایا جائے وفاق صوبائی حکومت کی کتنی مدد کرنے کو تیار ہے؟
ہم آپ پر تنقید نہیں کررہے ہم آپ سے مدد کی درخواست کررہے ہیں۔ وزیراعظم بنیں اور اس مشکل وقت میں ہماری مدد کریں۔ معیشت اور صحت کوسنبھالنے کیلئےآج تک ہمیں وفاق سےایک روپیہ نہیں ملا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم دن میں کوئی اور رات کوکوئی بیان دیتے ہیں۔ لاک ڈاوَن میں توسیع کا اعلان وفاقی وزیر نے کیا۔

وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کا ساتھ دینا پڑے گا، گر 100فیصد بھی لاک ڈاوَن کریں تب بھی اسپتالوں پر پریشر آئےگا۔

وفاقی حکومت دونوں محاذوں پر ناکا م ہوگئی، نامعیشت کو سنبھالا گیا اور نہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ میں نے شروع دن سے کہا تھا کہ حکومت کو یہ جنگ دو محاذوں پر لڑنی ہے۔ ایسی تشویشناک صورتحال میں وزیراعظم دن میں ایک بیان دیتے ہیں رات میں دوسری بات کردیتے ہیں۔

ایسے کرداراور بیانات سے کورونا سےمقابلےکوتقصان پہنچ رہا ہے۔ کاروباری طبقے کو ریلیف پہنچانا ہے، ہماری مدد کریں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں۔

وفاقی حکومت نے ہماری قومی یکجہتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اگر ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کامیاب ہوں گے۔ ہم نے جنگ اور دہشتگردی کا مقابہ کیا ہے ،کورونا کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم سے امید کرتے ہیں کہ وہ وزیراعظم بن کر کام کریں گے، عمران خان اگر وزیراعظم نہیں بن سکتے تو پھر خود استعفیٰ دے دیں۔

وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ کتنی شرح اموات ہونی چاہیے، تاکہ پھر ہم قدم اٹھائیں، ہماری کوشش ہے کہ بیماری کے پھیلاو کو جتنا روک سکیں اتنا بہتر ہوگا۔ اگر ہم لاک ڈاؤن ختم کرتے ہیں تو اسپتالوں پراور دباؤ آئے گا۔

The post ہمارے پاس زیادہ وسائل نہیں، بلاول کی وفاق سے مدد کی اپیل appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں